مینڈیٹ پھر مسترد، معلوم ہوتا تو ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لیتے، بیرسٹر گوہر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی نے تمام تر مشکلات کے باوجود ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لیا، مگر ان کا مینڈیٹ ایک بار پھر تسلیم نہیں کیا گیا، جو جمہوریت کے لیے نقصان دہ عمل ہے۔

latest urdu news

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی یہ توقع کر رہی تھی کہ اس بار انتخابی نتائج کا احترام کیا جائے گا، لیکن حالات پہلے جیسے ہی ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں پہلے معلوم ہوتا کہ ان کا مینڈیٹ دوبارہ مسترد کر دیا جائے گا تو وہ ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لیتے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہری پور میں پی ٹی آئی اپنی نشست کا دفاع اسی لیے نہیں کر سکی کیونکہ "جیتی ہوئی سیٹ” پارٹی کو واپس نہیں دی گئی۔ ان کے مطابق ایک طے شدہ اور جیتی ہوئی نشست نہ دینا جمہوری عمل کے لیے خطرناک ہے۔

اگر یہی صورتحال رہی تو نئی سیاسی حکمتِ عملی اپنائیں گے، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں سیاسی فضا تبدیل ہو گئی ہے اور ’’کسی اور کا سکہ چل رہا ہے‘‘، جسے انہوں نے کھلا ظلم قرار دیا۔

انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے پر عدالتی حکم کے باوجود انتظامیہ پر سخت تنقید بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر بار ملاقات کی امید لے کر آتے ہیں مگر اجازت نہ ملنے سے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter