1.8K
قصور میں ایک بچی سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم اپنے ہی مخصوص عضو سے محروم ہو گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ 25 جولائی کو قصور کی شاہ عنایت کالونی میں پیش آیا تھا۔
سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تھی جس میں ایک نوجوان کو گلی میں سائیکل پر کھیلتی ایک معصوم بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اب اس معاملے میں نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
صحافی محمد عمیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بتایا کہ ناصر نامی ملزم واردات کی نیت سے موجود تھا کہ لوگوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی۔
اس دوران، ملزم کے نیفے میں لگا پسٹل چل گیا، جس کے نتیجے میں وہ اپنے مخصوص اعضاء سے محروم ہو گیا۔
تاہم، محمد عمیر کے اس دعوے کی آزادانہ ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ اس واقعے نے ایک بار پھر بچوں کے تحفظ اور ایسے گھناؤنے جرائم کی روک تھام کی ضرورت پر روشنی ڈالی ہے۔