پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کرنے والا گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی پولیس نے لیاری سے پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کرنے والے ملزم نعمان کو گرفتار کر لیا، ملزم نے اعتراف جرم اور معافی مانگی۔

کراچی،پولیس نے سوشل میڈیا پر پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی عارف عزیز کے مطابق لیاری بغدادی میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم نعمان کو حراست میں لیا گیا۔

latest urdu news

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 13 اگست کو ویڈیو بناتے ہوئے قومی پرچم کی بے حرمتی کی تھی، جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا۔ گرفتار ملزم کا آبائی تعلق باجوڑ سے بتایا جاتا ہے۔

ایس ایس پی عارف عزیز نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم نے ویڈیو بیان میں اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لی مارکیٹ کا رہائشی اور بنیان کا ٹھیلا لگانے والا مزدور ہے۔ اس نے ہاتھ جوڑ کر عوام سے معافی مانگی اور یقین دہانی کرائی کہ وہ آئندہ ایسی حرکت نہیں کرے گا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کے واقعات پر عوامی سطح پر شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا تھا، جبکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter