ملیر جیل سے فرار قیدی نے خودکشی کر لی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں ایک گھر سے پھندے سے لٹکی ہوئی لاش ملنے کا معمہ حل ہو گیا۔ پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ متوفی شخص دراصل ملیر جیل سے چند روز قبل فرار ہونے والا قیدی تھا۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق، خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت رضا کے نام سے ہوئی ہے، جو عیدگاہ تھانے میں منشیات کے مقدمے میں گرفتار تھا اور بعد ازاں ملیر جیل منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق رضا کے خلاف 30 مارچ 2022 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

رضا اُن 214 قیدیوں میں شامل تھا جو حالیہ زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل سے فرار ہو گئے تھے۔ واقعے کے بعد وہ روپوش ہو گیا تھا، تاہم اب ماڑی پور کے ایک مکان سے اس کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے ابتدائی طور پر خودکشی قرار دیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک فرار ہونے والے قیدیوں میں سے 119 کو دوبارہ گرفتار کر کے جیل واپس بھیجا جا چکا ہے، جبکہ 95 قیدی تاحال مفرور ہیں، جن کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ جیل سے اجتماعی فرار کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کا فائدہ اٹھا کر قیدیوں نے جیل کی سیکیورٹی کو چکمہ دے کر فرار ہونے کی کوشش کی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter