اپوزیشن اتحاد نے حکومت سے پہلا رابطہ کر لیا، محمود اچکزئی اور رانا ثناء کی ملاقات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت سے مذاکرات کے لیے اپوزیشن اتحاد نے مشاورت کے بعد پہلا رابطہ قائم کر لیا ہے۔

latest urdu news

اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور وزیر قانون و اپوزیشن رہنما رانا ثنا اللّٰہ کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور حکومتی مذاکراتی عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات کے ایجنڈے پر بھی گفتگو ہوئی، جس میں بانی پی ٹی آئی کی صحت اور حکومتی مذاکرات کے طریقہ کار پر بات چیت شامل تھی۔ وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری بھی اس اجلاس میں موجود تھے۔

محمود اچکزئی کا قومی اسمبلی میں خطاب: فوج کو سلام، حق حکمرانی کا مطالبہ برقرار

بعد ازاں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے مذاکرات کے جواب پر مثبت ردعمل دیا اور تیار ہیں۔ صحافیوں کے سوال پر انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا، “رانا ثناء اللّٰہ زندہ باد” اور اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter