مدرسہ منتقلی میں مشاورت ہوئی، راتوں رات آپریشن کی خبر غلط ہے، طلال چوہدری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا قومی اسمبلی میں خطاب، کہا مدرسہ منتقلی جنوری سے مشاورت کے بعد ہوئی، 185 طلبہ کو نئی جگہ منتقل کیا گیا، افواہیں بے بنیاد ہیں۔

اسلام آباد، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مدرسہ اور اس کے ساتھ مسجد کی منتقلی مشاورت سے کی گئی، سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی یہ بات بالکل غلط ہے کہ راتوں رات آپریشن کیا گیا۔

latest urdu news

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے بتایا کہ جنوری سے مدرسہ انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں تھے اور ان کی مرضی کی جگہ پر جدید مدرسہ تعمیر کیا گیا۔ ان کے مطابق مدرسے کے 185 طلبہ کو نئی جگہ منتقل کیا گیا اور کوئی بھی قدم بغیر مشاورت کے نہیں اٹھایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچاس مزید مقامات پر آپریشن کی خبریں بھی غلط ہیں، وزیر داخلہ سے بات چیت اور علما کی مشاورت کے ساتھ ہی کوئی بھی اقدام کیا جائے گا۔ طلال چوہدری نے واضح کیا کہ مولانا عبد الغفور حیدری نے اس معاملے میں مثبت کردار ادا کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter