ایل این جی کارگوز کی منتقلی کا منصوبہ منظور، زرمبادلہ میں 1 ارب ڈالر کی بچت متوقع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ایل این جی کارگوز کی منتقلی کا منصوبہ منظور کر لیا ہے، جس سے غیر ملکی زرمبادلہ میں تقریباً 1 ارب ڈالر کی بچت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق کئی مہینوں کی غیر یقینی صورتحال کے بعد پاکستان نے قطر اور اطالوی تجارتی فرم ای این آئی کے ساتھ 2026 کے لیے طویل مدتی سالانہ ترسیلی منصوبے کی منظوری دی ہے، جس کے تحت 35 ایل این جی کارگوز کو بین الاقوامی مارکیٹ کی طرف منتقل کیا جائے گا۔

latest urdu news

پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق، قطر اپنے پاکستان کے ساتھ طے شدہ معاہدوں کے تحت 29 کارگوز میں سے 24 منتقل کرے گا۔ این پی ڈی (نان پرفارمنس ڈلیوری) شق کے تحت اگر کارگو بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستان کے طے شدہ نرخ سے زیادہ فروخت ہوتا ہے تو منافع قطر کو جائے گا، جبکہ کم قیمت پر فروخت سے ہونے والا نقصان پاکستان اسٹیٹ آئل برداشت کرے گا۔

اسی دوران، ای این آئی کمپنی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت 11 کارگوز منتقل کرے گی، جہاں منافع و نقصان باہمی تقسیم کیا جائے گا۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ این پی ڈی میکانزم کے تحت کارگوز کے رخ موڑنے سے ہونے والا کوئی بھی نقصان براہ راست آر ایل این جی صارفین پر منتقل کیا جائے گا، جس میں بجلی گھر، برآمدی صنعتیں، سی این جی سیکٹر اور گھریلو صارفین شامل ہیں۔

حکام کے مطابق، اس منصوبے کے بعد بھی پاکستان کے پاس 2026 میں 13 اضافی کارگوز بچ جائیں گے، جو ملکی گیس کے استعمال اور ترسیلی نظام کی استحکام کے لیے مددگار ثابت ہوں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter