افغان شہری کو شہریت دینے کے معاملے پر لارجر بینچ قائم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی خاتون سے شادی کرنے والے افغان شہری کو شہریت نہ دینے سے متعلق کیس پر لارجر بینچ قائم کر دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، جسٹس عالیہ نیلم نے پانچ رکنی بینچ تشکیل دیا ہے، جس کی سربراہی جسٹس چوہدری محمد اقبال کریں گے۔

latest urdu news

بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس فاروق حیدر، جسٹس علی باجوہ، جسٹس سلطان تنویر اور جسٹس خالد اسحاق شامل ہیں۔

جسٹس فاروق حیدر نے درخواست گزار مسرت جبین کی عرضداشت پر یہ معاملہ لارجر بینچ کو سونپنے کی سفارش کی تھی۔ کیس کی سماعت 6 مئی کو مقرر ہے۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ پاکستان کے شہریت ایکٹ 1951 کے تحت اگر کوئی پاکستانی مرد غیر ملکی خاتون سے شادی کرے تو اسے شہریت کا حق حاصل ہوتا ہے، مگر جب کوئی پاکستانی خاتون کسی غیر ملکی مرد سے شادی کرتی ہے تو اسے یہی حق نہیں دیا جاتا، جو کہ آئین اور قانون کی روح کے خلاف ہے۔

درخواست گزار کے وکیل، توصیف احمد باجوہ نے عدالت کو بتایا کہ ان کی موکلہ نے 2012 میں افغان شہری نسیم کے ساتھ نکاح کیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter