فیری میڈوز روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے راستے بند، سیاح امداد کے منتظر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسمی حالات کی خرابی کے باعث ریسکیو کے لیے استعمال کی جانے والی ہیلی سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے، جبکہ زمینی راستوں سے سیاحوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔ حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم ریسکیو ٹیمیں بھرپور کوششوں میں مصروف ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں جبکہ پاک فوج اور دیگر ادارے بھی لاپتہ افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیوں میں شریک ہیں۔

latest urdu news

ادھر چلاس روڈ بھی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو چکی ہے، اور تھور منیار کے مقام پر شاہراہ قراقرم کو بھی وقتی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

کاغان میں گزشتہ روز کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران جھیل سیف الملوک کی سڑک پر پھنسے ہوئے پانچ سو سے زائد سیاحوں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ وہاں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں تودہ گرنے سے راستہ بند ہو گیا تھا، تاہم کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بروقت کارروائی نے ممکنہ نقصان سے بچا لیا۔

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر شہریوں اور سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter