لاہور: گلے پر ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں ایک دلخراش واقعے میں موٹرسائیکل سوار 21 سالہ نوجوان، نعمان، گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان موٹرسائیکل پر سوار تھا جب اچانک تیز اور خطرناک کیمیکل لگی ڈور اس کے گلے پر پھر گئی، جس سے اس کی گردن بری طرح زخمی ہو گئی۔ زخمی حالت میں نعمان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔

latest urdu news

واقعے پر اہلِ علاقہ اور شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ یہ واقعہ اس حقیقت کو پھر سے اجاگر کرتا ہے کہ پتنگ بازی پر حکومتی پابندی کے باوجود اس جان لیوا شوق پر مؤثر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔

یاد رہے کہ پنجاب بھر میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہے اور حکومت نے خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی اور سزاؤں کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس کے باوجود آئے روز ایسے افسوسناک واقعات پیش آ رہے ہیں، جس پر شہری حلقوں نے مؤثر اور مستقل بنیادوں پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter