لاہور: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کا انسپکٹر اپنے ہی محکمے کی بدنامی کا باعث بن گیا، پولیس کے مطابق انسپکٹر جاوید اقبال نے اپنے ساتھی اہلکار کے ساتھ مل کر کاہنہ کے علاقے سے ایک مقامی تاجر کو اغوا کیا۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے مغوی تاجر کے اہلخانہ سے 40 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا، جو ایل او ایس روڈ کے قریب وصول کیے گئے۔
پولیس کے مطابق تاوان کی رقم کی وصولی کے بعد مغوی کو رہا کردیا گیا، تاہم جیسے ہی تاجر گھر پہنچا، کاہنہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اغوا میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
لاہور میں سی سی ڈی کی کارروائی ایک ہی روز میں 6 ملزمان ہلاک
دورانِ تفتیش، انسپکٹر جاوید اقبال اور اہلکار توصیف کی سازش بے نقاب ہوگئی، جس کے بعد دونوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
