لاہور: کھلے مین ہول میں گر کر ڈھائی سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کھلے مین ہول میں گرنے سے ڈھائی سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کمسن بچہ گھر سے باہر نکلا اور سڑک پر موجود کھلے مین ہول میں گر گیا جس کے نتیجے میں اس کی جان چلی گئی۔

latest urdu news

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گٹر کی صفائی کے دوران مین ہول کا ڈھکن ہٹایا گیا تھا۔ تاہم صفائی کے بعد اسے دوبارہ بند نہیں کیا گیا اور وہ کھلا ہی رہ گیا جس کی وجہ سے یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق ڈھائی سالہ فہد کھیلتے ہوئے گھر سے باہر نکلا اور لاپرواہی کے باعث کھلے مین ہول میں جا گرا۔ اہل علاقہ اور اہل خانہ نے بچے کو نکالنے کی کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

پنجاب میں مین ہول کورز اور سرکاری تنصیبات کی چوری پر سخت سزا: آرڈیننس جاری

پولیس کے مطابق مین ہول کا ڈھکن ہٹانے والے یاسین اور زین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter