لاہور: ماں اور بچی کے گٹر میں گرنے کے واقعہ پر ایس ایچ او معطل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھاٹی گیٹ کے علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد پولیس افسران کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

latest urdu news

داتا دربار کے قریب ماں اور اس کی بچی کے گٹر میں گرنے کے واقعے کے بعد ایس ایچ او بھاٹی گیٹ کو معطل کر دیا گیا جبکہ ڈی ایس پی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد ایس پی سٹی اور متعلقہ پولیس کے ردعمل کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات بھی شروع کی جائیں گی۔ انکوائری میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ خاتون کے شوہر اور دیور کو حراست میں لینے کی کیا وجوہات تھیں اور ریسکیو کال پر پولیس نے گرفتاری کیوں کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق تحقیقات جلد مکمل کی جائیں اور افسوسناک رویے میں ملوث تمام افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل داتا دربار کے قریب ایک خاتون اور اس کی کمسن بیٹی سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہو گئی تھیں۔ ابتدا میں پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے اس واقعے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، تاہم تقریباً دس گھنٹے بعد خاتون اور اس کی بچی کی لاشیں تقریباً تین کلومیٹر دور سے برآمد ہوئیں۔

لاشیں برآمد ہونے کے بعد خاتون کے والد کی جانب سے مقدمہ درج کرایا گیا، جس کے تحت پروجیکٹ مینجر اصغر سندھو، سیفٹی انچارج دانیال اور سائٹ انچارج احمد نواز کو گرفتار کیا گیا۔

اس واقعے نے شہریوں میں پولیس کی بروقت کارروائی اور بنیادی سیفٹی انتظامات کے حوالے سے شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ تحقیقات کے مکمل ہونے کے بعد یہ واضح ہوگا کہ واقعے میں کس حد تک غفلت یا انتظامی کمی نے جانوں کے ضیاع کا سبب بنایا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter