لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر، فضائی معیار تشویشناک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے اور بڑے شہروں کا ایئر کوالٹی انڈیکس تشویشناک سطح پر پہنچ چکا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

latest urdu news

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 337 ایئر پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کیا گیا، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دیا جاتا ہے۔ فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث شہریوں کو سانس، آنکھوں اور گلے کی تکالیف کا سامنا ہے۔

اسی رپورٹ کے مطابق کراچی بھی شدید آلودگی کی لپیٹ میں ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 207 ریکارڈ کیا گیا۔ اس سطح کے ساتھ کراچی دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں صورتحال مزید تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق نارووال 305 ایئر پارٹیکیولیٹ میٹر کے ساتھ صوبے کا سب سے آلودہ شہر قرار پایا ہے۔

لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

اعداد و شمار کے مطابق حافظ آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس 256، چکوال میں 251 جبکہ گوجرانوالہ میں 244 ریکارڈ کیا گیا، جو صحت کے لیے خطرناک سطح سمجھی جاتی ہے۔

فضائی آلودگی کے ساتھ ساتھ پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند نے بھی صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے، جس کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات پر بند کرنا پڑا۔ ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter