لاہور: نجی یونیورسٹی میں طالبہ کی خودکشی، پولیس نے گھریلو ناچاقی کا شبہ ظاہر کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں 21 سالہ طالبہ کے خودکشی کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے ابتدائی شواہد کی بنیاد پر گھریلو ناچاقی کے امکان کا اظہار کیا ہے۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق لڑکی نے دوسری منزل سے چھلانگ لگانے سے پہلے تقریباً 27 منٹ تک فون پر بات کی اور اس کے بعد آخری کال ڈیلیٹ کر دی۔ واقعے سے ایک روز قبل لڑکی کے بھائیوں نے اس کا پرانا موبائل خراب ہونے کے بعد نیا موبائل فراہم کیا تھا۔ لڑکی کے دونوں بھائیوں کے تفصیلی بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق طالبہ یونیورسٹی میں ہونے والے حالیہ ٹیسٹ میں 35 میں سے 18 نمبر حاصل کرنے پر غیر مطمئن تھی اور اس معاملے پر والد اور بھائیوں سے بات کی تھی۔ پولیس نے تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر کے تحقیقات میں استعمال کی ہیں تاکہ واقعے کے حالات اور پس منظر کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کے بیانات اور شواہد کی بنیاد پر تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا اور حتمی وجہ جلد طے کر لی جائے گی۔ اس وقت تک طالبہ کے لواحقین نے قانونی کارروائی کے لیے کوئی درخواست نہیں دی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter