9
چندرائے کے علاقے میں انسداد پولیو مہم کے دوران ایک سنگین واقعہ پیش آیا جب چند خواتین نے پولیو ورکر پر حملہ کر دیا اور اس کا سر پھاڑ دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں تین خواتین ملوث تھیں، جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایک خاتون نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا۔ جب پولیو ورکر نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی تو خاتون نے اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ مل کر پولیو ورکر پر حملہ کیا۔ حملے کے دوران پولیو ورکر کو اینٹیں بھی ماری گئیں جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔
کوٹ لکھپت پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمہ ثمینہ بی بی اور اس کی دو بیٹیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ حملے کے محرکات اور دیگر ممکنہ ملوث افراد کا تعین کیا جا سکے۔
