کاہنہ اور شادباغ میں پولیس مقابلے کے دوران دو مطلوب ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے، سی سی ڈی حکام کے مطابق دونوں درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔
لاہور کے علاقوں کاہنہ اور شادباغ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو خطرناک ڈاکو مارے گئے۔ سی سی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے اور دونوں کی شناخت ڈکیتی، چوری اور رابری جیسے سنگین جرائم میں ہوئی تھی۔
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے دونوں ملزمان ہلاک ہوئے۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جب پولیس نے ملزمان کا پیچھا کیا تو ان کے دیگر ساتھیوں نے فائرنگ شروع کر دی، اسی دوران فائرنگ کی زد میں آ کر دو ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ باقی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں ڈاکو قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں میں ملوث تھے، اور رقم لے کر شہریوں کو قتل یا زخمی کرنے میں بھی ملوث پائے گئے۔
سی سی ڈی پولیس مقابلہ : خطرناک ڈاکو شاہد عرف “مانی” ہلاک
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈکیتی و راہزنی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر پولیس نے حالیہ دنوں میں متعدد کارروائیاں کی ہیں جن میں متعدد خطرناک ملزمان کو گرفتار یا ہلاک کیا گیا۔