لاہور میں آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے لوٹ مار کرنے والا 4 رکنی گینگ گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیف سٹی کیمروں اور اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے لاہور میں قیمتی سامان لوٹنے والا 4 رکنی گینگ گرفتار، ملزمان سے لاکھوں کا سامان، گاڑیاں، اسلحہ اور 200 سم کارڈ برآمد۔

لاہور، سیف سٹی کیمروں اور جدید اے آئی بیسڈ ٹیکنالوجی کی مدد سے لاہور پولیس نے آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے قیمتی سامان لوٹنے والے 4 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔

latest urdu news

واقعہ اس وقت پیش آیا جب جیل روڈ لاہور سے ایک آن لائن ٹیکسی ڈرائیور شہری کا لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے کر فرار ہوگیا۔ متاثرہ شہری نے فوراً 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرکے پولیس سے مدد طلب کی۔

کال موصول ہوتے ہی سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کے ذریعے ملزمان کی گاڑی کا مکمل روٹ ٹریس کیا اور اس کی حتمی لوکیشن پولیس کو فراہم کی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ یہ گینگ جعلی ڈرائیونگ ایپس استعمال کر کے شہریوں کو دھوکہ دیتا تھا۔ ملزمان قیمتی سامان اور لگژری آئٹمز ہتھیا کر فرار ہو جاتے تھے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان، گاڑیاں، پستول، لگژری آئٹمز اور 200 سے زائد سم کارڈ برآمد کیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ سم کارڈز فراڈ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتے تھے۔

ترجمان سیف سٹی نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ آن لائن رائیڈ بک کرتے وقت صرف مستند اور قابلِ اعتماد ایپس کا استعمال کریں تاکہ فراڈ اور چوری سے بچا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیف سٹی لاہور شہریوں کے تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 15 ہیلپ لائن پر فوری رابطہ کیا جائے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے مزید جرائم اور نیٹ ورک سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter