لاہور سے اسلام آباد موٹر وے ٹریفک کیلئے بحال، راولپنڈی اسلام آباد میں بدستور رکاوٹیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سے اسلام آباد جانے والی موٹر وے (M2 اور M3) کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق شہری ابو صابو اور ٹھوکر نیاز بیگ انٹری پوائنٹس سے موٹر وے پر داخل ہو کر اسلام آباد جا سکتے ہیں۔

latest urdu news

تاہم، دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ شہر کے مختلف داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز لگے ہونے کے سبب ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے، اور شہریوں کو آمد و رفت میں شدید دقت کا سامنا ہے۔

راولپنڈی کے صدر اسٹیشن سے فیض آباد تک میٹرو بس سروس مسلسل تیسرے روز بھی بند ہے، جب کہ فیض آباد کے اطراف تمام ہوٹل سیل کر دیے گئے ہیں، جس سے کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہو چکی ہیں۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں مذہبی جماعت کا احتجاج جاری، شہری زندگی مفلوج

ادھر، احتجاجی صورت حال کے باعث معطل کی گئی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کو اسلام آباد میں جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے، تاہم کئی علاقوں میں اب بھی رابطوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ موٹر وے کھول دی گئی ہے، مگر دارالحکومت کے اندرونی راستوں میں رکاوٹوں کے باعث سفری مشکلات کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter