لاہور ہائیکورٹ کا ہفتے میں چار دن کام کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی امور کے لیے ہفتے میں چار دن کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے رجسٹرار کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ اور صوبے بھر کی ماتحت عدالتوں میں پیر سے جمعرات تک معمول کے مطابق عدالتی کام انجام دیا جائے گا جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو معمول کی سماعتیں نہیں ہوں گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ نئے مقدمات دائر کرنے کے لیے ارجنٹ سیل پیر سے جمعرات تک پچاس فیصد عملے کے ساتھ کام کرے گا، جبکہ جمعہ اور ہفتہ کے روز صرف دس فیصد عملہ ڈیوٹی انجام دے گا۔

بغیر اجازت دوسری شادی پر حق مہر فوری ادا کرنا ہوگی: لاہور ہائیکورٹ

نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ سکیورٹی اور صفائی کا عملہ پورا ہفتہ اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق کام جاری رکھے گا جبکہ کسی بھی قسم کے اضافی پروٹوکول کی اجازت نہیں ہوگی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter