لاہور: آن لائن گیم سے متاثر ہو کر ماں، بھائی اور دو بہنوں کو قتل کرنے والے مجرم کو 100 سال قید کی سزا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی سیشن عدالت نے آن لائن گیم کھیلتے ہوئے ماں، بھائی اور دو بہنوں کو قتل کرنے والے نوجوان علی زین کو 100 سال قید اور 40 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے سنایا، جنہوں نے کہا کہ مجرم کے خلاف جرم مکمل طور پر ثابت ہو چکا ہے۔

latest urdu news

عدالت کے مطابق، چونکہ علی زین کی عمر کم تھی، اس لیے اسے سزائے موت کے بجائے 4 بار عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ہر قتل کے بدلے میں عمر قید دی گئی ہے، جو مجموعی طور پر 100 سال بنتی ہے۔

پراسیکیوشن کے مطابق، یہ واقعہ 2022 میں تھانہ کاہنہ کی حدود میں پیش آیا تھا، جب رات 2 بجے علی زین نے ایک آن لائن شوٹنگ گیم کھیلنے کے بعد مبینہ طور پر اس کے اثر میں آکر اپنی والدہ، دو بہنوں اور ایک بھائی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم نے گیم کی دنیا کو حقیقت میں بدلنے کی کوشش کی، جس کے باعث ایک پورا خاندان خون میں نہا گیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا تھا۔

اس لرزہ خیز واقعے نے نہ صرف عدالت بلکہ معاشرے کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ جج نے ریمارکس دیے کہ “یہ واقعہ صرف ایک خاندانی سانحہ نہیں بلکہ سماجی بے راہ روی اور ڈیجیٹل لت کا خطرناک مظہر ہے، جس کے نتائج ناقابل تلافی ہیں۔”

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter