لاہور میں سی سی ڈی کی کارروائی ایک ہی روز میں 6 ملزمان ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے مختلف علاقوں میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ پولیس مقابلوں میں 6 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

جیو نیوز کے مطابق یہ مبینہ مقابلے نشتر ٹاؤن، گرین ٹاؤن، رنگ روڈ اور ہربنس پورہ میں پیش آئے، جس دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ میں ملزمان ہلاک ہوئے۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق نشتر ٹاؤن میں ناکے پر ملزمان کی فائرنگ کے جواب میں پولیس نے جوابی فائرنگ کی، جس میں 2 ملزمان ہلاک ہوئے۔ گرین ٹاؤن میں زیر حراست ایک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

رنگ روڈ پر مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہوئے اور 2 فرار ہونے میں کامیاب رہے، جبکہ ریلوے پھاٹک ہربنس پورہ کے قریب ایک اور ملزم مقابلے میں ہلاک ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرائم کے خلاف جاری کارروائیوں کا حصہ ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter