لاہور میں بارش کے دوران بل بورڈ گرنے سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، بیوی اور بچہ زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے علاقے شیراکوٹ بند روڈ پر بارش کے دوران بل بورڈ گرنے سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، اہلیہ اور بچہ زخمی۔

لاہور: شیراکوٹ بند روڈ پر بارش اور آندھی کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک موٹرسائیکل سوار شخص اپنی اہلیہ اور کمسن بچے کے ہمراہ بل بورڈ کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔

latest urdu news

ریسکیو حکام کے مطابق، واقعہ اس وقت پیش آیا جب تیز بارش اور ہوا کے باعث سڑک کنارے نصب بڑا بل بورڈ اچانک گر گیا اور موٹرسائیکل پر سوار فیملی اس کی زد میں آ گئی۔ حادثے میں 45 سالہ شاہد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ اس کی بیوی جمیلہ اور ایک کمسن بچہ زخمی ہو گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا، جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بل بورڈ کی زبوں حالی اور غیر محفوظ تنصیب کی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کر لی گئی ہے اور بل بورڈ کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ جلد ہی لاش کو ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ لاہور میں حالیہ دنوں ہونے والی بارشوں کے دوران کئی مقامات پر کمزور اور غیر محفوظ بل بورڈز شہریوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، جن کی باقاعدہ نگرانی اور انسپیکشن کی اشد ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter