552
بالاج ٹیپو قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے خواجہ عقین عرف گوگی بٹ کو گناہ گار قرار دے دیا ہے۔
جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق گوگی بٹ نے امیر بالاج کو قتل کروانے کی منصوبہ بندی کی تھی اور وہ کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے ساتھ رابطے میں رہا۔
گوگی بٹ ٹیپو خاندان کے دیگر قتل کیسز میں بھی نامزد ملزم ہے۔ جے آئی ٹی آئندہ پیشی پر گوگی بٹ کی ضمانت خارج کروانے کی درخواست کرے گی تاکہ اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا جا سکے۔
امیر بالاج کے قتل کے بعد گوگی بٹ فرار ہو گیا تھا، جبکہ طیفی بٹ تاحال اشتہاری ملزم ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔