کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لیے ویزہ پابندی ختم کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں پر عائد ویزہ پابندی ختم کرتے ہوئے ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا دوبارہ اجرا شروع کر دیا ہے۔

وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن مصطفیٰ ملک کے مطابق کویت کا یہ فیصلہ پاکستانی ہنرمندوں اور کاروباری افراد کے لیے ایک اہم موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اب پاکستانی ہنرمندوں کے لیے اپنے دروازے کھول رہی ہے اور کویت کا اقدام اس کی بڑی مثال ہے۔

latest urdu news

مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ ویزے حاصل کرنے کا عمل مکمل طور پر آن لائن کر دیا گیا ہے، جس سے ہزاروں پاکستانی شہریوں کو کویت میں روزگار، تجارت اور سیاحت کے نئے مواقع دستیاب ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اٹلی کے ساتھ بھی ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہو چکے ہیں، جس کے تحت اٹلی ہر سال پاکستانی شہریوں کے لیے ملازمتوں کا کوٹا مختص کرے گا۔

علاوہ ازیں، دیگر عرب ممالک بھی پاکستان سے تربیت یافتہ اور ہنرمند افرادی قوت کو روزگار کے مواقع دینے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں، جس کے لیے مختلف سطحوں پر بات چیت جاری ہے۔

یہ پیش رفت ان پاکستانی شہریوں کے لیے امید کی نئی کرن ہے جو خلیجی ممالک میں کام کے مواقع کے منتظر تھے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter