وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا ملاکنڈ ڈویژن کو دو علیحدہ انتظامی ڈویژنز میں تقسیم کرنے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے ملاکنڈ ڈویژن کو دو علیحدہ انتظامی ڈویژنز میں تقسیم کرنے کا اعلان کر دیاگیا ۔

پشاور میں آئندہ سالانہ ترقیاتی منصوبہ بندی کے لیے ایک مشاورتی اجلاس وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے ترقیاتی پروگرام پر تفصیلی غور کیا گیا۔

latest urdu news

خصوصی اجلاس میں ڈویژن سے تعلق رکھنے والے قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین کی جانب سے بھی شرکت کی گئی ۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ملاکنڈ ایک وسیع اور پہاڑی علاقہ ہے، جس کی انتظامی بہتری کے لیے اسے2علیحدہ ڈویژنز میں تقسیم کرنا ناگزیر ہے، چھوٹے انتظامی یونٹس سے نہ صرف گورننس بہتر ہو گی بلکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی میں بھی آسانی پیدا ہو گی۔

علی امین گنڈا پور نے یہ بھی کہا کہ متعلقہ عوامی نمائندے باہمی مشاورت سے نئی ڈویژنز کے خدوخال طے کریں گے۔

دوسری جانب عوامی نمائندوں نے وزیر اعلیٰ کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا، جس کی تکمیل وقت کی اہم ضرورت تھی،علی امین گنڈا پور کاکہنا ہے کہ اس اعلان پر وہ وزیر اعلیٰ کے مشکور ہیں۔

آخر پر خصوصی اجلاس میں موجودہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی رفتار اور کارکردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter