خیبرپختونخوا میں بارشوں و سیلاب سے 377 افراد جاں بحق، 1377 گھر متاثر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں، فلش فلڈنگ اور مختلف حادثات میں 377 افراد جاں بحق جبکہ 182 زخمی ہو چکے ہیں۔ جاں بحق افراد میں 294 مرد، 50 خواتین اور 33 بچے شامل ہیں۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث 1377 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 355 مکمل تباہ اور 1022 جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ سب سے زیادہ تباہی ضلع بونیر میں ہوئی جہاں 228 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ حادثات سوات، بونیر، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر لوئر، بٹگرام اور صوابی میں پیش آئے،پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت دی ہے، جبکہ ایمرجنسی آپریشن سینٹر ہیلپ لائن **1700** پر عوام کی رہنمائی کے لیے فعال ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر امدادی کارروائیاں

این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کی ہدایت پر باجوڑ اور مانسہرہ کے لیے دو امدادی کھیپ روانہ کی ہیں، جن میں خیمے، کمبل، جنریٹرز، ڈی واٹرنگ پمپس، راشن بیگز اور ادویات شامل ہیں۔ سامان ضلعی انتظامیہ کے ذریعے متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔

کراچی کی سڑکوں پر درجنوں لاوارث گاڑیاں، بارش کے بعد شہر کا نظام درہم برہم

میڈیکل کیمپس اور علاج معالجہ

مشیر صحت احتشام علی کے مطابق متاثرہ اضلاع میں 32 میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں جہاں اب تک **81 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا جاچکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 33 ہزار سے زائد افراد کا علاج کیا گیا اور 5 اموات رپورٹ ہوئیں۔

سیلاب زدہ علاقوں میں اسہال، سانس کی بیماریوں اور خارش کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ روز 270 اسہال، 244 سانس کی بیماری، 85 خارش اور 4 خون آلود اسہال کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter