خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ اور موسمیاتی تبدیلی کی تحقیقات کا آغاز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا حکومت نے کلاؤڈ برسٹ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقاتی ٹیم قائم کر دی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں حالیہ کلاؤڈ برسٹ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی تحقیقات کے لیے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، سرکاری ذرائع کے مطابق ٹیم صوبے میں کلاؤڈ برسٹ کی وجوہات اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا جائزہ لے گی، اس ٹیم میں وفاقی وزارت ماحولیات، سپارکو اور پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ کے ماہرین شامل ہوں گے۔

latest urdu news

ذرائع نے بتایا کہ ٹیم بونیر، صوابی اور دیگر سیلاب زدہ علاقوں کا دیگر علاقوں سے موسمیاتی موازنہ کرے گی اور گزشتہ 20 سالوں کے موسمی ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کرے گی۔ تحقیقاتی ٹیم یہ بھی تعین کرے گی کہ سیلاب آنے کی وجوہات کیا ہیں اور متاثرہ علاقوں کو مستقبل میں محفوظ بنانے کے لیے کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

دوسری جانب سیکرٹری محکمہ جنگلات شاہد زمان نےنجی نیوز ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور سیلاب زدہ علاقوں میں سیلابی صورتحال کی وجوہات جاننے کے لیے کمیٹی قائم کی جائے گی۔

بارشوں کے باعث کتنا مالی نقصان ہوا، وزیراعلیٰ پختونخوا کو نقصانات کی رپورٹ ارسال

انہوں نے کہا کہ کے پی سمیت ملک بھر میں موسمیاتی تبدیلی کی بڑی وجہ ترقی یافتہ ممالک کی صنعتی سرگرمیاں اور گرین ہاؤس گیسز ہیں، اور اس سے محفوظ رہنے کے لیے بڑے پیمانے پر شجرکاری کی اشد ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ ضلع دیامر کی 20 وادیاں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث شدید متاثر ہوئی ہیں اور انہیں آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter