خیبرپختونخوا میں شادی ہالز پر نئے ٹیکسز نافذ، فکس ٹیکس میں نمایاں اضافہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا میں شادی ہالز پر نئے ٹیکسز نافذ کر دیے گئے ہیں اور اس حوالے سے باقاعدہ عمل درآمد کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ کے پی ریونیو اتھارٹی (کیپرا) کے مطابق صوبے کے شادی ہالز کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر کیٹیگری کے ہالز پر ایونٹس کے مطابق فکس ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

latest urdu news

کیپرا کے مطابق کیٹیگری اے کے شادی ہالز، جن کی گنجائش 500 سے زیادہ افراد پر مشتمل ہوتی ہے، اب ایک ایونٹ پر 50 ہزار روپے فکس ٹیکس دیں گے، جو کہ پہلے 25 ہزار روپے تھا، یعنی ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

کیٹیگری بی کے شادی ہالز، جن کی گنجائش 300 سے 500 افراد ہے، میں ایک ایونٹ پر فکس ٹیکس 20 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے، یعنی پہلے سے 5 ہزار روپے زیادہ۔ کیٹیگری سی کے ہالز میں فکس ٹیکس کی رقم برقرار رکھی گئی ہے اور ایک ایونٹ پر 10 ہزار روپے ہی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

کیپرا کے ترجمان نے بتایا کہ یہ اضافی ٹیکسز صوبائی بجٹ کے فیصلوں کے تحت یکم جولائی سے نافذ کیے گئے ہیں۔ مزید کہا گیا کہ جو شہری فکس ٹیکس ادا نہیں کریں گے، ان سے 15 فیصد سروس ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق شادی ہالز پر ٹیکس میں یہ اضافہ مالیاتی ضروریات اور صوبے کے ریونیو میں اضافے کے تناظر میں کیا گیا ہے تاکہ صوبائی بجٹ کے اہداف پورے کیے جا سکیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter