ٹانک اور شمالی وزیرستان سے دو نئے پولیو کیسز سامنے آئے، ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 23 ہو گئی۔ یکم ستمبر سے ملک گیر اور 15 ستمبر سے جنوبی خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگی۔
خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد23 تک پہنچ گئی ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (NEOC) کے مطابق ٹانک اور شمالی وزیرستان میں دو بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ای ای او سی کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اعلیٰ معیار کی انسداد پولیو مہمات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ملک گیر پولیو مہم یکم ستمبر سے جبکہ جنوبی خیبر پختونخوا میں خصوصی مہم 15 ستمبر سے شروع ہوگی۔
مرکزی ادارے کے مطابق 99 مخصوص اضلاع میں **دو کروڑ 80 لاکھ سے زائد بچوں** کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے تاکہ وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
ملک بھر کے 47 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق، 34 اضلاع متاثر
وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کر کے بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جائے گا۔