خیبرپختونخوا میں 25 مخصوص نشستوں پر ارکان نے حلف اٹھا لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر خیبرپختونخوا میں 25 مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا، سینیٹ انتخابات پر بڑا اثر متوقع

پشاور — خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات سے قبل ایک اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے 25 ارکان نے باضابطہ طور پر حلف اٹھا لیا۔ یہ اقدام پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں انجام پایا۔

latest urdu news

تقریبِ حلف برداری میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد، مولانا لطف الرحمٰن، محمد علی باچا، رضا اللہ چغرمٹی، ایم پی اے ملک طارق اور جلال خان سمیت اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

حلف اٹھانے والے ارکان کی جماعتی تقسیم کچھ یوں ہے:

  • جمعیت علمائے اسلام (ف): 7 خواتین، 2 اقلیتی ارکان
  • مسلم لیگ (ن): 7 خواتین، 1 اقلیتی رکن
  • پاکستان پیپلز پارٹی: 4 خواتین، 1 اقلیتی رکن
  • عوامی نیشنل پارٹی: 2 خواتین
  • پی ٹی آئی پارلیمنٹری: 1 خاتون

ان 25 مخصوص نشستوں میں 21 خواتین اور 4 اقلیتوں کے نمائندے شامل ہیں، جنہوں نے رکنِ صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے اپنے فرائض سنبھال لیے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ حلف برداری پشاور ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے بعد ممکن ہوئی، جس میں اپوزیشن کی درخواست پر گورنر کو ان ارکان سے حلف لینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر ارکان کی حلف برداری سے خیبرپختونخوا اسمبلی کا پارلیمانی توازن یکسر تبدیل ہو گیا ہے، جس کا براہِ راست اثر آئندہ ہونے والے سینیٹ انتخابات پر پڑ سکتا ہے۔

یہ پیش رفت اپوزیشن اتحاد کے لیے بڑی سیاسی فتح قرار دی جا رہی ہے، جبکہ پی ٹی آئی کے لیے ایک بڑا سیاسی چیلنج بن کر ابھری ہے، کیونکہ اس کے سینیٹ میں عددی برتری کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter