خیبرپختونخوا میں میٹرک کے امتحانات میں ناقص کارکردگی، 15 اسکول پرنسپل معطل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور: خیبرپختونخوا میں میٹرک کے امتحانات میں خراب نتائج سامنے آنے پر 15 اسکول پرنسپل کو ان کے عہدوں سے معطل کر دیا گیا ہے۔

ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ورکنگ فولکس گرائمر اسکول اکوڑہ خٹک، امان گڑھ، غوری والا اور ہری پور ٹو کے پرنسپلز کو معطل کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

اسی طرح ورکنگ فولکس گرائمر اسکول حطار، کرک، کوہاٹ ون، کوہاٹ ٹو، پشاور ٹو، مردان، شہباز عزمت خیل، صوابی اور سوات کے پرنسپلز کو بھی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر معطل کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ورکنگ فولکس گرائمر اسکول تحت بائی اور ورکنگ فولکس گرائمر ہائیر سیکنڈری اسکول کے پرنسپلز بھی عہدوں سے ہٹا دیے گئے ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ معطل پرنسپلز کی ذمہ داریاں عارضی طور پر وائس پرنسپلز اور سینیئر اساتذہ کے حوالے کر دی گئی ہیں تاکہ تعلیمی سرگرمیوں میں کسی قسم کا خلل نہ آئے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter