8
خیبرپختونخوا اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2025 وزیر بلدیات ارشد ایوب نے پیش کیا، جسے اسمبلی نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
بل کی منظوری کے بعد لوکل گورنمنٹ کے نظام میں اصلاحات کی راہ ہموار ہو گئی ہے، جس کا مقصد بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور عوامی سہولیات کی فراہمی کو مزید موثر بنانا ہے۔
اسی اجلاس میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ برائے مالی سال 2022-23 بھی پیش کی گئی، جسے وزیر بلدیات ارشد ایوب نے اسمبلی کے سامنے پیش کیا۔