13
خیبرپختونخوا حکومت نے یکم ستمبر 2025 سے صوبے بھر میں ای اسٹامپنگ سسٹم نافذ کر دیا، دستی اسٹامپ پیپرز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔
پشاور،خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ای اسٹامپنگ کا نظام نافذ کرتے ہوئے دستی اسٹامپ پیپرز پر پابندی عائد کر دی ہے۔
رجسٹریشن ایکٹ 1908 کے تحت جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم ستمبر 2025 سے صوبے میں صرف ای اسٹامپنگ کا استعمال ہوگا اور رجسٹریشن دفاتر میں دستی اسٹامپ پیپرز قبول نہیں کیے جائیں گے۔
سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام شفافیت، بدعنوانی کے خاتمے اور عوام کو تیز تر سروس فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ صوبے کے تمام رجسٹرارز کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کر دی گئی ہے۔