خیبرپختونخوا حکومت کا چینی اسکینڈل پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرسٹر سیف نے شوگر مافیا کو نوازنے اور عوام سے 38 ارب نکالنے کا الزام لگاتے ہوئے چینی اسکینڈل پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت پر سخت الزامات عائد کرتے ہوئے چینی اسکینڈل پر فوری طور پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کر دیا ہے۔

latest urdu news

صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ گندم کے بعد اب چینی کے کھیل کے ذریعے منظم انداز میں شوگر مل مافیا کو فائدہ پہنچایا گیا ہے، اور اس سارے عمل میں عوام کی جیبوں سے تقریباً 38 ارب روپے نکال کر مافیا کو دیے گئے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس پورے اسکینڈل میں حکمران طبقہ اور چینی مافیا ملی بھگت سے شریک ہیں، جنہوں نے پہلے چینی کی برآمد کی، پھر قلت پیدا ہونے پر درآمد کی راہ ہموار کی، جس سے قومی خزانے کو شدید نقصان پہنچا۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حکومت نے چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچا کر عوام پر مہنگائی کا پہاڑ توڑ دیا ہے، اور اب وہی عناصر جو 110 روپے فی کلو پر واویلا کرتے تھے، مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں شفاف اور آزادانہ تحقیقات ناگزیر ہو چکی ہیں تاکہ اصل ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جا سکے۔ انہوں نے سپریم کورٹ اور دیگر عدالتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مالیاتی ظلم پر سوموٹو ایکشن لیں تاکہ عوام کی لوٹی ہوئی رقم واپس لائی جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter