گورنر خیبر پختونخوا نے ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی تفصیلات طلب کرلیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر ہونے والے خودکش حملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بیرونی حمایت یافتہ خارجی دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔

latest urdu news

گورنر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام اپنی پولیس، ایف سی اور دیگر فورسز کی قربانیوں پر فخر کرتے ہیں۔ ان کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیے ہیں۔ انہوں نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کی قربانیوں سے دہشت گردی کے خلاف عزم مزید مضبوط ہوتا ہے۔

پشاور میں حملہ فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹرز پر کیا گیا جہاں تین خودکش حملہ آوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی۔ ایک حملہ آور نے مرکزی گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ دو اندر داخل ہوئے، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت فائرنگ کرکے دونوں کو ہلاک کر دیا۔ واقعے میں ایف سی کے تین اہلکار شہید اور پانچ افراد زخمی ہوئے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter