وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اب تک کابینہ تشکیل نہ دے سکے، اہم فیصلوں میں تاخیر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف اٹھانے کے بعد چھ روز گزرنے کے باوجود صوبائی کابینہ تشکیل نہیں دی جا سکی، جس کے باعث اہم پالیسی فیصلے اور ترقیاتی منصوبے التوا کا شکار ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کابینہ کی عدم موجودگی نے نہ صرف روزمرہ حکومتی معاملات کو متاثر کیا ہے بلکہ بجٹ، ترقیاتی اسکیموں اور سروس ڈیلیوری جیسے شعبوں میں بھی رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر کئی اہم فائلیں زیر التوا ہیں جن پر عملدرآمد ممکن نہیں۔

latest urdu news

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کابینہ میں کچھ نئے اور نوجوان چہرے شامل کرنا چاہتے ہیں، جس پر مشاورت جاری ہے۔ وہ اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے خواہشمند ہیں تاکہ کابینہ کی تشکیل پر ان کی منظوری حاصل کی جا سکے۔

سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ کابینہ کی عدم تشکیل سے انتظامی مشکلات ضرور درپیش ہیں، تاہم ترقیاتی منصوبوں کے لیے دوسرے سہ ماہی کے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ کم از کم مالی رکاوٹ نہ آئے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس، سہیل آفریدی نے شرکت سے معذرت کر لی

مزمل اسلم نے امید ظاہر کی کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آئندہ چند دنوں میں عمران خان سے ملاقات کر کے کابینہ کی تشکیل مکمل کریں گے، بصورت دیگر ان کے پاس محدود اراکین پر مشتمل عبوری کابینہ کی تشکیل کا اختیار موجود ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter