5
الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو انتخابی ضابطۂ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر کل پیش ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو جاری کیے گئے نوٹس پر کل سماعت ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کے ساتھ ساتھ مختلف امیدواروں کو بھی طلب کیا ہے جن پر ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔
الیکشن کمیشن اس کیس کی سماعت کل دوپہر 12 بجے کرے گا۔
