وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا انتخاب کل ہوگا، اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار لانے پر غور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کا مرحلہ تیزی سے قریب آ رہا ہے، جہاں ووٹنگ کل ہوگی، جبکہ آج دوپہر 3 بجے تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی کی زیرِ نگرانی نامزدگیوں کی جانچ پڑتال شام 4 بجے تک مکمل کی جائے گی، اور امیدواروں کی حتمی فہرست شام 5 بجے جاری کی جائے گی۔

latest urdu news

دوسری جانب سیاسی میدان میں اپوزیشن جماعتوں نے وزارتِ اعلیٰ کے لیے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے درمیان مشاورت جاری ہے، مگر تاحال کسی ایک نام پر حتمی اتفاق نہیں ہو سکا۔

ادھر چند روز قبل پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے سہیل آفریدی کو نیا وزیر اعلیٰ نامزد کیا تھا، جس کے بعد علی امین نے استعفیٰ دے کر وزیراعلیٰ ہاؤس چھوڑ دیا اور ڈیرہ اسماعیل خان روانہ ہو گئے۔

سہیل آفریدی کا ردعمل: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نامزدگی کی خبر مجھے بھی میڈیا سے ملی

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق وزیراعلیٰ کا انتخاب سیاسی اتحادوں، جوڑ توڑ اور آخری لمحات کے فیصلوں پر منحصر ہوگا۔ کل کی ووٹنگ میں نتیجہ واضح ہو جائے گا کہ آیا حکومت اپنا نامزد کردہ امیدوار منتخب کروا پاتی ہے یا اپوزیشن اتحاد کوئی سرپرائز دیتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter