وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا وفاقی حکومت پر 5300 ارب روپے کی کرپشن کا الزام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت پر 5300 ارب روپے کی کرپشن کا سنگین الزام عائد کردیا ہے۔

پشاور میں انجینئرنگ یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے جس سے بیرونِ ملک فلیٹس اور جزیرے خریدے جارہے ہیں۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ آئندہ این ایف سی اجلاس میں ضم شدہ اضلاع کے فنڈز کا معاملہ بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کے بعد صوبے کا این ایف سی میں حصہ 19 فیصد بنتا ہے مگر گزشتہ 7 سال سے 350 ارب روپے سالانہ حصہ نہیں مل رہا، جس سے صوبہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہے۔

دوسری جانب سہیل آفریدی کی زیر صدارت پشاور کے پارلیمنٹیرینز کا اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے پشاور کی ترقی کے لیے 100 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر جلد گرینڈ میٹنگ بلانے کا اعلان کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter