محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبے کے تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے نیا تعلیمی کیلنڈر جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، اب خیبرپختونخوا میں تعلیمی سال دو سمسٹرز پر مشتمل ہوگا، جس کا اطلاق ابتدائی طور پر پرائمری سے مڈل تک کی کلاسز پر کیا جائے گا۔
نئے تعلیمی کلینڈر کے مطابق، سمر زون میں فال سمسٹر یکم ستمبر سے 31 دسمبر تک ہوگا، جب کہ اسپرنگ سمسٹر 16 جنوری سے 31 مئی تک جاری رہے گا۔ اسی طرح، ونٹر زون کے لیے فال سمسٹر یکم اگست سے 22 دسمبر تک ہوگا اور اسپرنگ سمسٹر یکم مارچ سے 30 جون تک ہوگا۔
اس کے علاوہ، تعطیلات کا بھی نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ سمر زون میں تعطیلات یکم جنوری سے 15 جنوری اور یکم جون سے 31 اگست تک ہوں گی، جب کہ ونٹر زون میں تعطیلات یکم سے 31 جولائی اور 16 دسمبر سے 28 فروری تک ہوں گی۔
نہم کے سالانہ امتحانات، وزیرِ تعلیم کے گاؤں میں صرف ایک طالب علم کامیاب
یہ نیا تعلیمی کیلنڈر خیبرپختونخوا کے تعلیمی نظام میں بہتری لانے کی ایک کوشش ہے، جس سے نہ صرف پڑھائی کا معیار بہتر ہو گا بلکہ طلباء کو مناسب تعطیلات بھی ملیں گی۔