11
سندھ کے کوٹری بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث نچلے درجے کا سیلاب ڈکلیئر، نشیبی علاقوں کے مکینوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت۔
حیدرآباد، سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے بعد معمول کا بہاؤ نچلے درجے کے سیلاب میں تبدیل ہو گیا ہے۔
فلڈ کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق بیراج پر پانی کی آمد2 لاکھ 17 ہزار 490 کیوسک جبکہ پانی کا اخراج2 لاکھ 2 ہزار 675 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ترجمان فلڈ کاسٹنگ ڈویژن نے بتایا کہ پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ کنٹرول روم کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ڈکلیئر کر دیا گیا ہے۔
دریائے ستلج اور سندھ میں سیلابی صورتحال، بستیاں زیرِ آب
انتظامیہ نے نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر شہریوں کو محتاط رہنے اور ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔