کوہستان میں مالی اسکینڈل : انٹرنل انکوائری 3 دن میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسمبلی کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس اسپیکر بابرسلیم سواتی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مختلف متعلقہ اداروں کے حکام شریک ہوئے۔

latest urdu news

اجلاس میں کمیٹی نے محکمہ خزانہ، سی اینڈ ڈبلیو اور اکاونٹنٹ جنرل آفس کو آئندہ اجلاس میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی، تاکہ کوہستان اسکینڈل کی مکمل چھان بین کی جاسکے۔

ذرائع کے مطابق یہ ملکی تاریخ کا ایک بڑا مالیاتی اسکینڈل ہے، جس میں خیبرپختونخوا کے سرکاری کھاتوں سے مبینہ طور پر 40 ارب روپے کی خردبرد سامنے آئی ہے۔

اسپیکر بابرسلیم سواتی کا کہنا تھا کہ یہ اسکینڈل 36 ارب نہیں بلکہ بظاہر 200 ارب روپے کا لگتا ہے، جس میں تمام متعلقہ محکمے برابر کے شریک ہیں، بدعنوانی کے اس گھناؤنے کھیل میں ہر ادارہ اپنا حصہ لینے کے لیے کوشاں ہے، اور جو عناصر اس میں ملوث ہیں، انہیں فوری طور پر معطل کیا جانا چاہیے، بصورت دیگر عوامی اعتماد کو دھچکا پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ہمارے ادارے کس حد تک کرپشن میں ملوث ہیں۔ ہم اس عمل کو ختم کریں گے اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

دوسری جانب اپوزیشن ارکان نے انکشاف کیا کہ جعلی تعمیراتی کمپنیوں کے ذریعے ہزاروں چیکوں کے ذریعے سرکاری رقوم خردبرد کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بدعنوانی میں صرف مقامی نہیں بلکہ دیگر علاقوں کے افراد بھی ملوث پائے گئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کے پس منظر کو بھی سامنے لایا جائے، کیونکہ کوہستان جیسے علاقے میں، جہاں ترقیاتی بجٹ ہی موجود نہیں، اربوں روپے نکالے گئے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter