خیبر پختونخوا حکومت کا متاثرہ خاندانوں کیلئے مالی امداد کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا حکومت نے تیراہ واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 1 کروڑ اور زخمیوں کیلئے 25 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے جبکہ زخمیوں کو 25 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

latest urdu news

اس موقع پر صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اس واقعے کے تمام پہلوؤں کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں اور انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے قبائلی عمائدین کا جرگہ بھی طلب کیا ہے تاکہ ان کے تحفظات اور تجاویز کو سنا جا سکے۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے خیبر پختونخوا حکومت نے گزشتہ ہفتے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کی کوشش کی تھی مگر بدقسمتی سے گورنر اور اپوزیشن جماعتوں نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

خیبر پختونخوا حکومت دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، اور ہر ممکن اقدام کرے گی تاکہ دوبارہ ایسے سانحات رونما نہ ہوں۔

یاد رہے کہ تیراہ کے علاقے میں حالیہ دنوں ایک المناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوا، جس کے بعد علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی سوالات اٹھے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter