کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران خضدار سے گرفتار مبینہ خودکش بمبار خاتون لائبہ نے انکشاف کیا ہے کہ اسے خودکش حملے کے لیے باقاعدہ طور پر ذہنی طور پر تیار کیا گیا تھا۔
پریس کانفرنس میں میر سرفراز بگٹی اور میر ضیا لانگو بھی موجود تھے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ کمانڈر ابراہیم نامی شخص نے اسے مسلسل قائل کیا اور اس کی باتوں سے متاثر ہو کر وہ خودکش حملہ آور بننے پر آمادہ ہو گئی۔
گرفتار خاتون کے مطابق اس کا تعلق خضدار سے ہے اور وہ ایک حملے کی تیاری کر رہی تھی۔ اس نے مزید کہا کہ اسے اس راستے پر لانے کے لیے مختلف طریقوں سے ذہن سازی کی گئی۔
خضدار میں اغوا کیے گئے ورلڈ بینک منصوبے کے 11 اہلکار بازیاب
اپنے بیان میں خاتون نے دیگر خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی غیر قانونی یا خطرناک سرگرمی کا حصہ نہ بنیں اور ایسے عناصر سے دور رہیں جو انہیں گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
