بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم "فتنہ الہندوستان” کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ آپریشن 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر فورسز نے علاقے میں کارروائی کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، جن میں سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو نشانہ بنانا شامل ہے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ سکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردی میں ملوث تمام عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
بلوچستان: ژوب آپریشن میں 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک، مجموعی تعداد 50 ہو گئی
یہ آپریشن نہ صرف علاقائی سلامتی کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔