پاک افغان مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے پر زیادہ امیدیں وابستہ نہیں، خواجہ آصف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک افغان مذاکرات میں اب تک ایسی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی جس سے زیادہ توقعات وابستہ کی جا سکیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات میں ابھی تک کوئی بریک تھرو نہیں ہوا اور ایسی کوئی پیشرفت نہیں جس پر زیادہ امید کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ قطر کے وزیر دفاع اور ترکی کے انٹیلیجنس چیف مذاکرات کی کامیابی کے لیے کوشاں ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ مذاکرات میں تعطل نہ آئے۔

latest urdu news

خواجہ آصف کے مطابق پاکستان کا وفد کل رات واپسی کے لیے ائیرپورٹ پہنچ چکا تھا، لیکن قطر اور ترکی کی درخواست پر مذاکرات کو ایک اور موقع دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کے کہنے پر کابل کے رویے میں تبدیلی آ سکتی ہے اور اگر دہشت گردوں کی پشت پناہی نہیں کی جائے گی تو یہ ایک اہم نکتہ ہوگا۔

کابل کے فیصلے مذاکرات پر حاوی رہے، بھارت پراکسی جنگ چلا رہا ہے: خواجہ آصف

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امن اور اعتماد کی بحالی کے بغیر تجارت یا دیگر مثبت پیشرفت ممکن نہیں، اور اگر افغانستان یا بھارت کسی قسم کی پشت پناہی کرے تو آگے کچھ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام شرائط کی بنیاد امن ہے، اور جب تک امن قائم نہیں ہوتا، مذاکرات کا مثبت نتیجہ ممکن نہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter