بانی پی ٹی آئی کو جیل میں خصوصی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، خواجہ آصف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کو اڈیالہ جیل میں غیر معمولی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا کھانا باہر سے آتا ہے اور ان کا مینو اتنا معیاری ہے کہ فائیو اسٹار ہوٹلز میں بھی ایسا کھانا دستیاب نہیں ہوتا۔

latest urdu news

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس ٹی وی اور ورزش کی مشینیں بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ خود قید میں تھے، تو ٹھنڈے فرش پر سونا پڑتا تھا، جنوری کی شدید سردی میں گرم پانی میسر نہیں تھا اور کھانا بھی جیل کا ملتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کے سپرنٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ نے صبح آکر ان کا گیزر اتروایا تھا، جبکہ بانی پی ٹی آئی کو ڈبل بیڈ اور مخملی بستر فراہم ہیں۔

نواز شریف کو اقتدار میں لانے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے: شوکت یوسفزئی

خواجہ آصف کے اس بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں جیل سہولتوں کے معاملے پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter