ہمیں محمود اچکزئی یا کسی بھی فرد پر اعتراض نہیں، خواجہ آصف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ انہیں محمود خان اچکزئی یا کسی بھی فرد کے انتخاب پر کوئی اعتراض نہیں۔ انہوں نے یہ بات پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی اور واضح کیا کہ موجودہ مذاکرات زیادہ تر اخباری بیانات تک محدود ہیں اور سنجیدہ مذاکرات میں فی الحال کوئی خاص پیشرفت نہیں ہوئی۔

latest urdu news

خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن جس فرد کو بھی نامزد کرے، حکومت اسے تسلیم کرے گی۔ اگر اپوزیشن محمود خان اچکزئی کو منتخب کرتی ہے تو انہیں نام دے دینا چاہیے، اور اس کے بعد اسپیکر کی صوابدید ہوگی کہ وہ اپوزیشن لیڈر کے لیے نام کو منظور کریں۔ وزیر دفاع نے زور دیا کہ اس معاملے میں حکومت کو زیادہ مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی اسمبلی کے فلور پر جو کشیدگی دیکھی جاتی ہے، وہ میٹنگز میں موجود نہیں ہوتی، اور ملاقاتوں کے دوران اپوزیشن اور حکومت کے درمیان تعلقات زیادہ ہموار اور تعمیری رہتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter