وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فخریہ پیشکش ’’روڈا‘‘ (راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی) مکمل طور پر پانی کے نیچے آ چکی ہے۔
خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ راوی اربن پراجیکٹ کی منظور شدہ 21 ہاؤسنگ سوسائٹیاں سیلاب یا شدید بارشوں کے نتیجے میں زیرِ آب آ گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا: "بانی پی ٹی آئی کی فخریہ پیشکش ’روڈا‘ ساری کی ساری پانی کے نیچے آ گئی ہے، راوی کو گندہ نالہ کہنے والے سے کوئی پوچھے کہ یہ تا حدِ نگاہ پھیلا پانی کیا گندے نالے کا ہے؟”
وزیر دفاع نے مزید الزام عائد کیا کہ اس منصوبے کے ذریعے عوام کی عمر بھر کی جمع پونجی لوٹی گئی۔ ان کے بقول، ’’دولت کی ہوس میں اس شخص نے عوام کو بڑے خواب دکھا کر دھوکہ دیا۔‘‘
دریائے راوی کا پانی لاہور میں داخل، متعدد بستیاں خالی کروا لی گئیں
یہ بیان حالیہ بارشوں اور ممکنہ ماحولیاتی بدانتظامی کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جس سے کئی زیر تعمیر یا مجوزہ ہاؤسنگ سوسائٹیاں متاثر ہوئی ہیں۔